مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے تخار میں سکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق صوبے تخار میں سکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 9 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جن میں 6 فوجی اور 3 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ایک گھنٹے تک جاری رہیں جب کہ افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں طالبان کو بھی بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
آپ کا تبصرہ